جموں 6اکتوبر ﴿ایجنسی /ایس او نیوز﴾ جموں و کشمیر کے سوپور میں پانچ دن پہلے دکان سے اغوا کئے گئے نوجوان کی لاش ہفتہ کے روز ہروان سوپور میں برآمد ہوئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقہ میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعنات کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پانچ دن پہلے دیڑھ بجے ہتھیاروں کے ساتھ دو سے تین دہشت گرد یونیسا علاقہ سے آئے اور انہوں نے سوپور میں دکاندار توصیف احمد گنئی کو اغوا کر لیا۔ توصیف تجر شریف کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے اور ینیسا میں ہی اس کی دکان ہے۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے سی آری پی ایف کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشن چلایا ہے۔ تاہم ہفتہ کے روز ہروان سوپور کے ایک بغیچے سے توصیف کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔